مہنگائی کی شرح میں اضافہ،ادارہ شماریات نےرپورٹ جاری کردی

0
9

ایک ہفتےمیں مہنگائی کی شرح 0.24فیصدمزیدبڑھ گئی،ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی۔
ہفتہ وارمہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 13.89فیصدہوگئی،ادارہ شماریات نےہفتہ وارمہنگائی کی رپورٹ جاری کردی۔ایک ہفتےمیں 21اشیامہنگی،10کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق حالیہ ہفتےانڈے8روپے58پیسےفی درجن مہنگے ہوئے، آلو2 روپے 74پیسے،پیاز3روپے79پیسےفی کلو مہنگے ہوئے،ایک ہفتےمیں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 108روپے 59پیسے مہنگا ہوا ،ٹماٹر2روپے24پیسے،دال مونگ3روپے54پیسےفی کلومہنگی ہوئی ،ڈھائی کلو خوردنی گھی کا کاٹن11روپے81پیسےمہنگاہوا،بیف 3روپے46پیسے، مٹن 5روپے74پیسےفی کلومہنگاہوا۔حالیہ ہفتےلہسن،آٹا،دودھ سمیت دیگراشیامہنگی ہوئیں۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق ایک ہفتےمیں کیلے3روپے13پیسےفی درجن ،چینی1روپے 98پیسے فی کلوسستی ہوئی،دال ماش 3روپے84پیسے،دال چنااڑھائی روپےفی کلوسستی ہوئی،ایک ہفتے میں 20 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

Leave a reply