مہنگائی کی شرح میں اضافہ،ادارہ شماریات نےہفتہ وارر پورٹ جاری کردی

0
6

حالیہ ہفتےمہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈکیاگیا،ادارہ شماریات نےہفتہ وارر پورٹ جاری کردی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق ایک ہفتےمیں19اشیاکی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا،جبکہ  20 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہاگیاکہ حالیہ ہفتےٹماٹر88روپے22پیسےفی کلومزیدمہنگےہوئے،جبکہ لہسن5روپے65پیسےاورپیاز1روپے7پیسےفی کلو مہنگےہوئے،200گرام سرخ مرچ پاوڈر2 روپے 29پیسےمہنگاہوا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ مٹن 12روپے19پیسےجبکہ خوردنی گھی پیکٹ1روپے 23 پیسےمہنگا،حالیہ ہفتےآٹا،دالیں ،دودھ اورخوردنی تیل بھی مہنگاہوا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہاگیاکہ ایک ہفتےمیں برائلرچکن 27 روپے 82 پیسےفی کلوسستاہوا،جبکہ کیلےایک روپے2پیسےفی درجن اوردال چنا2روپے 7 پیسےفی کلوسستی ہوئی،حالیہ ہفتےآلواورخوردنی گھی کاٹن بھی سستاہونےوالی چیزوں میں شامل ہے۔

Leave a reply