ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.30 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی۔
مہنگائی کی سالانہ مجموعی شرح 17.96 فیصد ہوگئی، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق ایک ہفتے میں 23 اشیاء مہنگی اور 6 اشیاء سستی ہوئیں،ایک ہفتے میں 21 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا، ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 36 روپے تک اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں انڈے فی درجن 11 روپے 17 پیسے مہنگے ہوئے، ایک ہفتے میں لہسن کی فی کلو قیمت میں 16 روپے تک اضافہ ہوا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 52 روپے 65 پیسے مہنگا ہوا، دال ماش کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 58 پیسے کا اضافہ ہوا، زندہ مرغی فی کلو 2 روپے 36 پیسے مہنگی ہوئی، آلو، ٹوٹا باسمتی چاول، تازہ دودھ، مٹن، گھی، خوردنی تیل مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر فی کلو 27 روپے 23 پیسے سستے ہوئے، ایک ہفتے میں آٹے کی 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 26 روپے 57 پیسے کی کمی ہوئی، ایک ہفتے میں دال مسور، کیلے، چینی اور سادہ ڈبل روٹی کی قیمت میں کمی ہوئی۔
سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اعلی عدلیہ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملنے کا معاملہ
اپریل 8, 2024 -
لاہورڈیفنس فیز 6 میں گھر میں چوری کی واردات
اپریل 13, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔