مہنگی بجلی کےذمہ دارکون؟رپورٹ نےتہلکامچادیا

0
20

بجلی مہنگی ہونےکی ذمہ دارکونسی حکومت،آئی پی پیزکےساتھ معاہدےکی رپورٹ نےحقائق سےپردااٹھادیا۔
ن لیگ حکومت کا سب سے زیادہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کا انکشاف ہواہے،2013 سے 2018 کے دوران 45 مہنگے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ہوئے۔ن لیگ حکومت نے 5 سالوں میں 19 ونڈ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے کیے۔8 بگاس، 7 کول ، 6 سولر، 3 آر ایل این جی، 2 ہائیڈل آئی پی پیز بھی شامل ہیں۔
سرکاری دستاویزکےمطابق ملک میں بجلی کے مہنگے آئی پی پیز کی تعداد 100 ہوگئی، مہنگے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے کرنے میں پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر ہے،پی ٹی آئی کے 3 سال 10 ماہ دور حکومت میں 18 مہنگے معاہدے کیے گئے۔پی ٹی آئی نے 12 ونڈ اور 4 سولر آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے کیے، پی ٹی آئی نے ایک آر ایل این جی اور ایک کول آئی پی پی کے ساتھ معاہدہ کیا۔
سرکاری دستاویزمیں انکشاف کیاگیاہےکہ پیپلز پارٹی نے 2008 سے 2013 کے دوران 9 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے کیے۔آئی پی پیز کو روپے کی بجائے ڈالر میں ادائیگیاں کرنے کے معاہدے کیے گئے۔
وزارت توانائی کےمطابق آئی پی پیز ایک یونٹ بھی بجلی پیدا نہ کریں کپیسٹی پیمنٹس کی ادائیگی لازم ہے۔کئی آئی آئی پیز 10 فیصد سے کم کپیسٹی پر چل رہی ہیں،رواں مالی سال کپیسٹی پیمنٹ فی یونٹ 18 روپے 39 پیسے مقرر کی گئی ہے ۔رواں مالی سال کپیسٹی پیمنٹس کی مد میں 2110 ارب روپے ادائیگی کرنی ہے۔گزشتہ 10 سالوں میں آئی پی پیز کو 8 ہزار 344 ارب روپے ادائیگیاں ہوئیں۔

Leave a reply