میانمارمیں قیامت خیززلزلہ:متعددعمارتیں زمین بوس،ہلاکتوں کاخدشہ

0
15

میانمارقیامت خیززلزلہ آنےسےمتعددعمارتیں ملبےکاڈھیربن گئیں،جس کی وجہ سےہلاکتوں کاخدشہ پیداہوگیا۔
جمعےکی دوپہرکومیانمار کے وسطی حصے میں 7.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے بعد 6.8 شدت کا آفٹرشاک بھی آیا۔
اطلاعات کے مطابق بنکاک کے چٹوچک محلے میں ایک زیر تعمیر فلک بوس عمارت کو منہدم ہونے سے 43 مزدور ملبے تلے دب گئے ہیں۔جس کےباعث ہلاکتوں کاخدشہ پیداہواہے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق زلزلےکےجھٹکےشمالی تھائی لینڈمیں بھی محسوس کیےگئے، جہاں دارالحکومت بنکاک میں میٹرو اور ریل کی سروسز معطل کردی گئیں جبکہ چین کے صوبے یونان میں بھی زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز سگائنگ شہر سے 16 کلومیٹر شمال مغرب میں اور 10 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا، 50 سے زیادہ لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے اور متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

Leave a reply