میرٹ کیخلاف بھرتیوں کاکیس:پرویزالٰہی پرآج بھی فردجرم عائدنہ ہوسکی

0
6

میرٹ کےخلاف بھرتیوں کےکیس میں سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی پرآج بھی فردجرم عائدنہ ہوسکی۔
لاہورکی اینٹی کرپشن عدالت کےجج جاوید اقبال وڑائچ نے سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سمیت دیگر کےخلاف پنجاب اسمبلی میں میرٹ سے ہٹ کر بھرتیوں کےکیس کی سماعت کی۔سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔
چودھری پرویزالٰہی کے پیش نہ ہونے کے باعث مقدمہ میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔
وکلانےسابق وزیراعلیٰ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاکہ چودھری پرویزالٰہی بیمار ہیں،ڈاکٹرز نے سابق وزیراعلیٰ کو آرام کا مشورہ دے رکھا ہے ۔
شریک ملزم مختار احمد رانجھا نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
عدالت نے سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سمیت دیگر کیخلاف کیس کی سماعت 2 جولائی تک ملتوی کر دی۔
واضح رہےکہ چودھری پرویزالٰہی سمیت دیگر پرپنجاب اسمبلی میں میرٹ سے ہٹ کر بھرتیوں کا الزام ہے۔

Leave a reply