نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ میری صدارت کےدوران امریکہ کی سرکاری پالیسی صرف2جنس ہوگی۔
نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاایریزونامیں خطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ پہلےدن ٹرانس جینڈرکےپاگل پن کوروکنےکےلئے ایگزیکٹوآرڈرجاری کروں گا،میری صدارت کےدوران امریکہ کی سرکاری پالیسی صرف2جنس ہوگی،ٹرانس جینڈرکوفوج اورسکولوں سےباہرنکال دوں گا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ خواتین کی کھیلوں میں ٹرانس ایتھلیٹس کی شمولیت کوبھی حل کریں گے،ہم مردوں کو خواتین کےکھیلوں سےدوررکھیں گے۔
واضح رہےکہ رواں برس نومبرمیں امریکہ میں صدارتی انتخابات ہوئےتھےجس میں ڈونلڈٹرمپ اپنی سیاسی حریف کملاہیرس کوشکست دےکردوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئےتھے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔