آسٹریلیانےچوتھےٹیسٹ میچ میں بھارت کو184رنزسےشکست دےدی۔
میلبرن میں کھیلےگئےچوتھےٹیسٹ میچ میں آسٹریلیانےبھارت کو340 رنز کا ہدف دیاجواب میں پوری بھارتی ٹیم 155رنزپرپویلین لوٹ گئی۔
بھارت کی جانب سےبیٹنگ کےدوران صرف 2بلےبازڈبل فگرمیں داخل ہوسکے،یشوی جیسوال 84 اور رشبھ پنت 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز اور اسکاٹ بولینڈ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
چوتھےٹیسٹ میچ میں میزبان آسٹریلیانےپہلی اننگزمیں پہلےبیٹنگ کرتے ہوئے 474 رنز بنائےجبکہ بھارت کی پوری ٹیم ہدف کےتعاقب میں 369پرپویلین لوٹ گئی۔ یوں پہلی اننگز میں آسٹریلیا نے 105 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔
آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں 234 رنز بنا سکی اور بھارت کو جیت کے لیے 340 رنز کا ہدف دیا تھا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا نے 2 اور بھارت نے ایک میچ جیتا ہے جبکہ ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔
چیمپئنزٹرافی:پاکستان نے15رکنی سکواڈکااعلان کردیا
فروری 1, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔