تحریک انصاف کومینارپاکستان گراؤنڈمیں جلسےکی اجازت کےکیس میں عدالت نےچیف سیکرٹری کوآج طلب کرلیا۔
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس فاروق حیدرنےعالیہ حمزہ کی درخواست پرسماعت کی۔
سرکاری وکیل نےڈپٹی کمشنرکی رپورٹ پیش کی۔
ڈی سی لاہورنےکہاکہ کل ضلعی کمیٹی کےاجلاس میں درخواست پرفیصلہ کردیں گے۔
عدالت نےسوال کیاکہ کیاجلسےکی درخواست پرفیصلہ کرنےکےلئےوقت کاتعین ہے؟
ڈی سی لاہورنےجواب میں کہاکہ درخواست پرفیصلہ کرنےکےلئےوقت کی کوئی پابندی نہیں ہے۔
عدالت نےچیف سیکرٹری پنجاب کوآج طلب کرلیا۔
عدالت نےکہاکہ چیف سیکرٹری پیش ہوکردرخواست منظوری کےطریقہ کارکی وضاحت کریں۔
واضح رہےکہ پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے 29 جنوری کوڈی سی لاہورکو8فروری کومینارپاکستان میں جلسےکےلئےدرخواست دی تھی۔جس پرشنوائی نہ ہونےپرعدالت سےرجوع کیاگیاتھا۔
پاکستان سمیت دنیابھرمیں یوم کشمیرمنایاجارہاہے
فروری 5, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔