مینارپاکستان پرجلسےکی اجازت:عدالت نےجواب طلب کرلیا

0
33

14اگست کومینارپاکستان پرجلسےکی اجازت کےمعاملےپرعدالت نےفریقین سےجواب طلب کرلیا۔
تحر یک انصاف کی 14اگست کومینارپاکستان پرجلسےکی اجازت کی درخواست پرلاہورہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔جسٹس مزمل اختر شبیر نے اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی ۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے وکیل حبیب اللہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے ڈی سی لاہور سمیت دیگر فریقین سے کل جواب طلب کرلیا۔درخواست ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ کی روشنی میں نمٹا دی گئی۔
عدالت نےکہاکہ آپ ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ کی روشنی میں نئی درخواست دائر کرسکتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنرکےوکیل حبیب اللہ نےعدالت میں رپورٹ جمع کروائی۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ چودہ اگست جشن آزادی کا دن ہے،چودہ اگست کو مختلف شہری مینار پاکستان آکر نیشنل ڈے مناتے ہیں ، لاء ان آرڈر کی صورتحال کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دی۔ پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی نے بھی ایونٹس کی درخواست دی تھی۔

Leave a reply