میٹا نے انسٹاگرام ریلز ایڈٹ کرنے کیلئے نئی ایپ “ایڈیٹس” لانچ کر دی

0
3

انسٹاگرام صارفین کیلئے خوشخبری ، میٹا نے انسٹاگرام ریلز ایڈٹ کرنے کیلئے نئی ایپ “ایڈیٹس” لانچ کر دی ۔
میٹا نے موبائل پر ویڈیوز بنانے، ایڈٹ کرنے اور سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے نئی ایپ “ایڈیٹس” متعارف کروائی ہے۔ یہ ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ایڈیٹس ایپ میں ویڈیوز ریکارڈ کرنے کی سہولت ہے جس کا دورانیہ 10 منٹ تک ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ صارفین کو ویڈیو ایڈیٹنگ میں ٹائم لائن بیسڈ ایڈیٹنگ، گرین سکرین، ایفیکٹس اور ٹرانزیشنز جیسے فیچرز ملیں گے۔
ویڈیوز کو ایڈٹ کرنے کے بعد انہیں انسٹاگرام، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا جا سکتا ہے۔
میٹا نے اعلان کیا ہے کہ مستقبل میں ایپ میں مزید فیچرز شامل کیے جائیں گے، جن میں کئی فریم ایڈیٹنگ اور اے آئی اسسٹڈ ایڈیٹس شامل ہیں۔

Leave a reply