میٹا نے فیس بک میں لوکل اور ایکسپلور ٹیبزکی آزمائش شروع کر دی

میٹا نےلوکل اور ایکسپلور ٹیبز کی آزمائش شروع کر دی۔دنیا کے سب سے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر متعدد نئے فیچرز کی آزمائش شروع کردی گئی۔ جنہیں کامیاب آزمائش کےبعد ویب سائٹ کا حصہ بنا دیا جائے گا۔
میٹا کے مطابق فیس بک پر لوکل اور ایکسپلور نامی ٹیبز کی آزمائش جاری ہے۔ اس کے ساتھ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سرچ کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔اے آئی کو بہتر بنائے جانے کے بعد میٹا اے آئی کے تحت پوسٹس، اکاؤنٹس اور دیگر معلومات کو فیس بک پر تلاش کرنا آسان ہوجائے گا۔
کمپنی کے مطابق فیس بک پر لوکل ٹیب کے تحت صارفین کو ان کی لوکیشن کے حساب سے مواد دکھایا جائے گا۔ لوکل ٹیب کیلئے فیس بک کے دیگر حصوں جیسے مارکیٹ پلیس، لوکل گروپس اور ایونٹس سے مواد اکٹھا کرکے اسے ٹیب کا حصہ بنایا جائے گا۔
اسی طرح فیس بک پرایکسپلور ٹیب انسٹاگرام ایکسپلور جیسا فیچر ہو گا، جس میں فوٹوز، ویڈیوز اور دیگر مواد کو صارفین کی دلچسپیوں کو مدنظر رکھ کر دکھایا جائے گا۔ اس ٹیب پر کلک کرکے صارفین مختلف طرح کا مواد دیکھ اور تلاش بھی کر سکیں گے۔
کھلونے کے نام پر لاکھوں کی لگژری مرسڈیزگاڑی متعارف
اکتوبر 11, 2025واٹس ایپ کا نیا فیچر سٹیٹس کوئسچن متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
اکتوبر 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ایمریٹس ایئرلائن نے اپنےمسافروں کیلئے اہم اعلان کر دیا
اگست 18, 2025 -
قیمت میں بڑااضافہ:سوناملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گیا
ستمبر 20, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔