
واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری،واٹس ایپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد3 بلین سے زائد ہوگئی۔میٹا اپنی مشہور ایب میں کونسی بڑی سہولت متعارف کرانے جا رہا ہے؟واٹس ایپ میں نئی اپ ڈیٹس کے حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔
میٹا کے ملکیت واٹس ایپ،دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ میں شمار ہوتی ہے۔میٹا کی طرف سےاب ایک بڑی اور خوش آئند تبدیلی واٹس ایپ ویب صارفین کیلئے متوقع ہے، جو ان کی روزمرہ رابطہ کاری کو مزید سہل بنا دے گی۔
تازہ ترین لیکس کے مطابق واٹس ایپ اپنے ویب ورژن میں وائس اور ویڈیو کالنگ کی سہولت متعارف کروانے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس وقت یہ سہولت صرف موبائل ایپ اور مخصوص ڈیسک ٹاپ ایپلیکیشنز تک محدود ہے، جس کے باعث ویب صارفین کو کالز کرنے کیلئے اپنے موبائل فون پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔
ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے پلیٹ فارم ویب بیٹا انفوکے مطابق یہ نیا فیچر واٹس ایپ ویب کے تازہ ترین ورژن میں شامل کیا جا سکتا ہے اور فی الحال اس پر کام جاری ہے۔ اگرچہ فیچر کے باضابطہ اجراء کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم امید ہے کہ یہ جلد ہی عام صارفین کیلئے دستیاب ہوگا۔
نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین Chrome، Safari اور Edge جیسے براؤزرز کے ذریعے براہِ راست انفرادی یا گروپ وائس اور ویڈیو کالز کر سکیں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ Windows اور macOS صارفین کو اب واٹس ایپ کی علیحدہ ڈیسک ٹاپ ایپ کی ضرورت نہیں رہے گی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزارت داخلہ کی جانب سےچیف سیکرٹری خیبرپختونخواکومراسلہ
نومبر 21, 2024 -
پنجاب حکومت کاصوبےمیں قدیم فوجداری قوانین تبدیل کرنےکافیصلہ
فروری 25, 2025 -
غیر ملکی سفیر کو خفیہ دستاویزات فراہم کرنے کا کیس
مئی 18, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔