میٹا کاواٹس ایپ گروپس کیلئے ایک اور بہترین فیچر متعارف

0
24

واٹس ایپ کے صارفین کیلئے خوشخبری،دنیا بھر میں2 ارب سے زائد افراد واٹس ایپ کو استعمال کرتے ہیں۔
میٹا نے اپنی مقبول ترین ایپ میں گروپس کیلئے بہترین فیچر متعارف کروا دیا۔میٹا کی زیر ملکیت ایپ کو استعمال کرنیوالے زیادہ تر افراد مختلف گروپس کا حصہ ہوتے ہیں، جن سے مسلسل نوٹیفکیشنز موصول ہوتے رہتے ہیں، جو بعض اوقات جھنجھلاہٹ کا باعث بھی ہوتے ہیں،تاہم واٹس ایپ میں حالیہ برسوں میں ایسے متعدد فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے، جن کی مدد سے مخصوص چیٹس یا گروپس کے نوٹیفکیشنز کو میوٹ کیا جاسکتا ہے،مگر اس کے نتیجے میں اہم پیغامات کے نوٹیفکیشنز تک رسائی بھی نہیں ہو گی۔
واٹس ایپ میں اب ایک ایسازبردست فیچر متعارف کرایا گیا ہے، جس کی مدد سے گروپ چیٹس کے نوٹیفکیشنز میوٹ کرنے کے فیچر کو زیادہ بہتر بنایاگیا ہے۔
ویب بیٹاانفوکی ایک رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کیلئے واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں میوٹ گروپ چیٹس کے حوالے سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔اس فیچر سے صارفین کو موصول ہونیوالے نوٹیفکیشنز کی اقسام کو شناخت کرنے میں مدد ملے گی۔ اس فیچر کی بدولت صارفین کو وہ نوٹیفکیشنز موصول ہوں گے، جن میں انہیں مینشن کیا گیا ہوگا یا مخصوص میسجز پر ریپلائی کیا گیا ہوگا یا ایسے ہی دیگر متعلقہ میسجز سے انہیں آگاہ کیا جائے گا۔
اس سے انہیں دیگر تمام غیر ضروری نوٹیفکیشنز سے نجات پانے میں مدد مل جائے گی ۔ابھی یہ فیچر بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق جلد اسے تمام صارفین کیلئے متعارف کروا دیا جائے گا۔

Leave a reply