میٹا کا اے آئی پر مشتمل روبوٹس تیار کرنے کا منصوبہ منظر عام پر آ گیا

0
12

میٹا کا اے آئی پر مشتمل روبوٹس تیار کرنے کا منصوبہ منظر عام پر آ گیا۔میٹا نے مصنوعی ذہانت اے آئی، یعنی آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر مبنی انسانوں جیسے روبوٹ تیار کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی ۔
بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق معروف سوشل میڈیا کمپنی میٹاکی جانب سے انسان نما روبوٹ ہارڈ وئیر تیار کرنے پر کام کیا جا رہا ہے اور وہ اے آئی ٹیکنالوجی کو اس مقصد کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہے۔میٹا کی جانب سے اس سے قبل ورچوئل رئیلٹی ہیڈ سیٹس اور سمارٹ گلاسز تیار کرنے کی بھی نوید سنا ئی جا چکی ہے،مگر اب یہ کمپنی گھریلو کاموں میں مدد فراہم کرنیوالے روبوٹس تیار کرنا چاہتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ تو نہیں ہوا، مگر اس آپشن کو مسترد بھی نہیں کیا گیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیاہے کہ میٹا کی جانب سے روبوٹ تیار کرنیوالی کمپنیوں جیسے فگر اے آئی اور دیگر سے بات چیت بھی شروع کر دی گئی ہے، تاکہ ان کو سافٹ وئیر، سنسرز اور کمپیوٹنگ پیکجز فراہم کیے جائیں ،جو میٹا رئیلٹی لیبز نے تیار کیے ہیں۔میٹا کا یہ ڈویژن روبوٹیکس سیفٹی سٹینڈرڈ کی تیاری پر بھی توجہ مرکوز کرے گا۔میٹا کے سی ٹی او اینڈریو بوسورتھ نے کمپنی کے ایک اندرونی میمو میں لکھا ہےکہ رئیلٹی لیبز اور اے آئی کے شعبے میں ہم جو سرمایہ کاری اور پیشرفت کر رہے ہیں، اسے روبوٹیکس کے شعبے میں آگے بڑھنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارا ماننا ہے کہ میٹا پراڈکٹس میں اضافے سے میٹا اے آئی کی قدر میں اضافہ ہوگا۔

Leave a reply