میٹا کا دنیا کی طویل ترین زیرسمندر کیبل بچھانے کے منصوبے کا اعلان

سائنس اینڈٹیکنالوجی کے شعبےمیں اہم پیشرفت ،میٹا نے دنیا کی طویل ترین زیرسمندر کیبل بچھانے کے منصوبے پر کام کرنے کا اعلان کر دیا۔
منصوبےکا مقصد امریکا، جنوبی افریقا، برازیل اور دیگر خطوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرنا ہے۔
معروف سوشل میڈیا کمپنی میٹا کی جانب سے بتایا گیاہے کہ پراجیکٹ واٹر ورتھ کے تحت 50 ہزار کلومیٹر طویل زیرسمندر کیبل لائن کو بچھایا جائے گا۔میٹا کے بقو ل اس زیرسمندر کیبل کی لمبائی زمین کے مجموعی گھیر سے بھی زیادہ ہے۔
میٹا کے مطابق یہ کیبل لائن 24 فائبر پیئر سسٹم پر مبنی ہے، تاکہ صارفین کو بہترین سپیڈ مل سکے، جبکہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس پراجیکٹس کو سپورٹ بھی فراہم کی جاسکے۔ یہ پراجیکٹ بہترین اقتصادی تعاون کو فروغ دے گا اور ان خطوں میں ٹیکنالوجی کو پھیلانےکے مواقع فراہم کرے گا۔
میٹا کے مطابق ان کی کمپنی نے گزشتہ دہائی کے دوران متعدد شراکت داروں کے ساتھ ملکر 20 سے زائد زیرسمندر کیبلز لائنز کے منصوبے مکمل کیے ہیں۔ذہن نشین رہے کہ اس وقت دنیا بھر کا 95 فیصد سے زیادہ انٹرنیٹ ٹریفک زیرسمندر کیبلز کے باعث کام کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کی طویل ترین زیرسمندر کیبل بچھانے کا یہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
میٹا کمپنی کے مطابق اس منصوبے کی تکمیل کے بعد واٹر ورتھ ممالک کی اقتصادی ترقی کی رفتار بڑھ جائے گی اور ڈیجیٹل معیشت کو مزیدفروغ ملے گا۔
دنیا کا سب سے پتلا سمارٹ آئی فون دیکھنے میں کیسا ہوگا؟
فروری 20, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مینارپاکستان پرجلسےکی اجازت:عدالت نےجواب طلب کرلیا
اگست 6, 2024 -
میٹا کے جدید گلاسز جو سمارٹ فونز کا متبادل ثابت ہوں گے
ستمبر 28, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔