انسٹا گرام صارفین کیلئے بڑی خوشخبری،کمپنی کاریلز ویڈیوز پوسٹ کرنے پر زیادہ معاوضہ دینے کا فیصلہ،میٹا نے صارفین کو ٹک ٹاک کی بجائے انسٹا گرام استعمال کرنے پر مجبور کرنے کیلئے نئے پروگرام پر عملدرآمد شروع کر دیا ۔
دی انفارمیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق میٹا کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام کی جانب سے کریٹیرز کو ماہانہ 10 سے 50 ہزار ڈالرز تک کا بونس دیا جا رہا ہے،بس شرط یہ ہے کہ وہ اپنی ویڈیوز ٹک ٹاک سمیت کسی اور پلیٹ فارم سے قبل انسٹا گرام ریلز میں پوسٹ کریں، تاہم میٹا کی جانب سے اس رپورٹ پر ابھی تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔
میٹا کی جانب سے اس سے قبل بھی اپنے پلیٹ فارمز پر صارفین کو متوجہ کر نےکیلئے مالیاتی مراعات دی گئیں، مگر اس طرح کی مراعات ہمیشہ عارضی ہوتی ہیں،مثال کے طور پر میٹا نے ریلز پلے بونس پروگرام کو ختم کر دیا، جو کہ ٹک ٹاک کے کریٹیر فنڈ پروگرام سے ملتا جلتا تھا۔
اب نئے پروگرام کے تحت دی جانیوالی رقم بھی زیادہ طویل عرصے تک ملنے کا امکان نہیں۔یہی وجہ ہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک کے صارفین کو اپنی جانب کھینچنے کیلئے انسٹا گرام کی جانب سے کیا جانیوالا یہ واحد اقدام نہیں۔گزشتہ چند روز کے دوران انسٹا گرام میں کافی تبدیلیاں متعارف کروائی گئی ہیں، جیسے گرڈ (grid) کو ریلز ویڈیوز کیلئے rectangles ڈیزائن میں تبدیل کرناسمیت انسٹا گرام کی جانب سے ایک نئی ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ ایڈٹس کو بھی متعارف کرایا گیا ہے، جو ٹک ٹاک کی کیپ کٹ ایپ جیسی ہے۔
اس کے علاوہ انسٹا گرام کی جانب سے ریلز ویڈیوز کے دورانیے کو بھی 90 سیکنڈ سے بڑھا کر 3 منٹ کر دیا گیا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔