واٹس ایپ کا انتہائی کارآمد فیچر متعارف،میٹا کی طرف سے ایپ میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا جا رہاہے ، جس سے واٹس ایپ کے صارفین میٹا ایپلی کیشنز اور دیگر پلیٹ فارمز جیسے سنیپ چیٹ اور ایکس پر پیغامات اور میڈیا فائلزکو شیئر اور فارورڈ کر سکیں گے۔
یہ تازہ ترین اپڈیٹ اینڈرائیڈ کے نئے ورژن میں دستیاب ہوگی، جو مواد کو شیئر کرنے کے نئے طریقوں کی اجازت دے گی۔ اپ ڈیٹ میں واٹس ایپ دیگر ایپس کے ساتھ فوری طور پر مواد شیئر کرنے کیلئے ایپ میں نیچے کی جانب ایک نیا بار متعارف کروایا جائے گا۔یہ نیا فیچر فی الحال آزمائشی مرحلے میں ہے اور اسے گوگل پلے سٹور پر تازہ ترین اپ ڈیٹ کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
نیا انٹرفیس مخصوص اختیارات والے صارفین کو مواد کو براہ راست میٹا ایپلی کیشنز جیسے انسٹاگرام اور فیس بک پر بھیجنے کی اجازت دے گا۔صارفین اپنی چیٹس سے میڈیا کو ڈاؤن لوڈ کے بغیر ان ایپلی کیشنز میں سٹوری کری ا یٹ کر سکیں گے اور صرف تصویر یا ویڈیو کو منتخب کرنے سے صارفین کو ایک آپشن شو ہوگا، جس سے وہ اسے سٹوری کے طور پر پوسٹ کر سکیں گے۔
واٹس ایپ میں گروپ چیٹس کیلئے کارآمد فیچر متعارف
دسمبر 10, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔