میٹا کے سوشل میڈیا نیٹ ورک تھریڈز میں نیا سرچ ٹول متعارف

0
10

مشہور و معروف سوشل میڈیا کے صارفین کیلئے خوشخبری،میٹا کے سوشل میڈیا نیٹ ورک تھریڈز میں نیا سرچ ٹول متعارف،کمپنی کے مطابق اب صارفین کیلئے تھریڈز میں مخصوص پوسٹوں کو سرچ کرنا زیادہ آسان ہو جائے گا۔
صارفین اب سرچ بار کے مینیو میں جائیں گے، جہاں پروفائل اور ڈیٹ رینج کے مطابق سرچ کا آپشن نظر آئے گا۔
کمپنی کے مطابق ابھی یہ فیچر محدود صارفین کو دستیاب ہے ، تاہم آئندہ چند ہفتوں میں دنیا بھر کے صارفین کو دستیاب ہوگا۔یہ نیا فیچر ایسے وقت متعارف کرایا گیا ہے، جب ایکس کو چھوڑنے والے صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
صارفین ایکس کو چھوڑ کر بلیو سکائی یا پھر تھریڈز کا رخ کر رہے ہیں۔اس سے قبل تھریڈز میں ایکٹیویٹی سٹیٹس کے نام سے ایک فیچر متعارف کرایا گیا تھا۔یہ فیچر صارفین کو یہ دیکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے کہ تھریڈز پر کون آن لائن ہے۔اس فیچر کے ذریعے آپ اپنی پوسٹس میں کسی لوکیشن کا اضافہ کریں گے۔
کمپنی کے مطابق لوکیشن شیئرنگ کو استعمال کرکے صارفین کو ان کے قریبی مقامات کے پیش نظر رکھ کر زیادہ سے زیادہ بہتر مواد دکھایا جائے گا۔

Leave a reply