میٹرک کےسالانہ امتحانات دینے والےطلبا کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری

0
29

میٹرک کاسالانہ امتحان دینے والےطلبا کیلئے اہم خبر،لاہور بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی ۔
میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز 4 مارچ سے ہوگا ۔ پہلے روز 6 مضامین عربی،جغرافیہ ،وڈورکنگ،تاریخ ،آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ کا پیپر لیا جائے گا ۔
میٹرک کا آخری پیپر 24 مارچ کو پنجابی کے مضمون کا لیا جائےگا ۔ نہم کے پیپر 25 مارچ سے شروع ہوں گے، نہم کا پہلا پیپر انگریزی لازمی کا لیا جائے گا، نہم کا آخری پیپر 18 اپریل کو پنجابی کا لیا جائےگا ۔
ڈیٹ شیٹ کے مطابق میٹرک کے پریکٹیکل امتحان کا آغاز 23 اپریل سے ہوگااور عملی امتحانات کا سلسلہ 15 مئی تک جاری رہے گا ۔

Leave a reply