
طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری ، میٹرک کے لئے 3 نئے گروپس متعارف کروایے گئے ۔
پنجاب میں میٹرک کے طلبا کے لیے 3 نئے گروپ متعارف کروا دئیے گئے، جس سے انہیں اپنے تعلیمی راستے میں مزید انتخاب کا موقع ملے گا۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق اب میٹرک سائنس اور آرٹس کے علاوہ تین نئے گروپس بھی شامل کیے گئے ہیں جن میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر سائنس اور فیشن ڈیزائننگ شامل ہیں۔
یہ نئے گروپ طلبا کے لئے دو ہزار پچیس چھبیس کے تعلیمی سیشن سے دستیاب ہوں گے اور وہ 9ویں کلاس سے ان میں سے کوئی بھی گروپ منتخب کر سکیں گے، محکمہ ایجوکیشن نے ان گروپوں کے متعلق مضامین کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ، سی ای او اور ڈی ای او سے طلبا کے گروپوں کے انتخاب کے حوالے سے ڈیٹا مانگ لیا گیا ہے، جبکہ نئے گروپوں کی کتابوں کی چھپائی بچوں کی تعداد کے حساب سے کی جائے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر یہ نئے کورسز متعارف کرائے گئے ہیں تاکہ طلبا کو مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے کے مزید مواقع مل سکیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
لاہور پریس کلب انتخابات:جرنلسٹ پروگریسیو پینل کامیاب
دسمبر 30, 2024 -
مہنگائی میں اضافہ:ادارہ شماریات نےہفتہ واررپورٹ جاری کردی
نومبر 29, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔