میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی انسپکشن کیلئے ماسٹر ٹرینرز کی تربیت مکمل ہو گئی

میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے حوالے سے اہم خبر،میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی انسپکشن کیلئے ماسٹر ٹرینرز کی تربیت مکمل ہو گئی۔
ذرائع وزارت صحت کے مطابق حکومت کی جانب سے ملک بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی انسپکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کیلئےماسٹر ٹرینرز کی تربیت مکمل ہو گئی ہے، یہ ماسٹر ٹرینرز اب انسپکشن کیلئے انسپکٹرز کو تربیت دیں گے۔ملک کے تمام سرکاری و نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی انسپکشن پی ایم ڈی سی کرے گی، جو ایک سال میں مکمل ہونے کا امکان ہے، انسپکشن کے لیے حکمت عملی بھی تیار کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق انسپکشن کے دوران میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کا معیار چیک کیا جائے گا، کالجز کے انفراسٹرکچر اور فیکلٹی کی جانچ ہوگی، اور پی ایم ڈی سی قواعد پر عمل درآمد کا معیار چیک ہوگا، اس مقصد کیلئے پی ایم ڈی سی نے پیمانہ بھی ترتیب دے دیا ہےاور انسپکشن پروفارما آسان بنایا گیا ہے، جس میں نرمی کی گئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق قانون شکن میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کو فوری سزا نہیں ہوگی، بلکہ انہیں 6 ماہ کی مہلت دی جائے گی، غیر معیاری کالجز کو بہتری کا موقع دیا جائے گا اور ان کے داخلوں پر پابندی عائد نہیں ہوگی۔
ذہن نشین رہے کہ نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی گزشتہ انسپکشن 2019 میں ہوئی تھی، گزشتہ 5 سال میں 121 نجی میڈیکل، ڈینٹل کالجز کی جانچ نہیں ہوئی، جبکہ ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی کل تعداد 187 ہے۔ سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی تعداد 66، نجی کالجز کی تعداد 121 ہے۔
جسٹس منصورعلی شاہ قائم مقام چیف جسٹس کاحلف اٹھائیں گے
اپریل 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آئی فون17 میں کونسا اہم فیچر متعارف کروایا جائے گا؟
جولائی 27, 2024 -
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
اکتوبر 16, 2024 -
بانی پی ٹی آئی سےملاقاتوں سےمتعلق کیسزمیں نیاموڑ
مارچ 20, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔