میڈیکل میں داخلے ،ڈاکٹر بننے کے خواہشمند طلبا کی بڑی مشکل ختم

ڈاکٹر بننے کے خواہشمند طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری، میڈیکل میں داخلے کے خواہشمند سٹوڈنٹس کی بڑی مشکل ختم کردی گئی۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیسٹ میں آؤٹ آف سلیبس پرچے کا تنازع ختم ہوگیا ہے، چاروں صوبوں کے وی سیزکی مشاورت سے میڈیکل ٹیسٹ کاایک ہی سوال نامہ تیار کیا ہے، 3 ہزار سوالات کا بینک بنایا، ہر صوبے کو تین تین سوالنامے ملیں گے اور ہر صوبہ 3 میں سے اپنی مرضی کا کوئی پیپر لے سکتا ہے۔
وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ ہے پی ایم ڈی سے کا اختیار سلیبس اور پیپر بینک بنانے تک ہے ،تاہم میڈیکل ٹیسٹ کا پیپر لیک ہوا تو متعلقہ صوبہ ذمہ دار ہوگا۔ ذہن نشین رہے کہ ایم ڈی کیٹ 2025 کا امتحان 26 اکتوبر کو منعقد ہوگا، جس کیلئے 1 لاکھ 40 ہزار 125 امیدوار رجسٹرڈ ہیں۔
امتحان لینے کیلئے ملک بھر میں 35 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں،جبکہ ایک بین الاقوامی مرکز سعودی عرب کے شہر ریاض میں بھی ہوگا اور امتحان یونیورسٹیوں کے ذریعے لیا جائے گا۔