میڈیکل کیلئے پاسنگ مارکس اورحاضری کی شرح پھرتبدیل کرنے کا فیصلہ

0
17

ڈاکٹر بننے کے خواہشمند طلبا وطالبات کیلئے اہم خبر،اب ڈاکٹر بننے کیلئے کتنے فیصد مارکس اور حاضری کی ضرورت ہو گی؟تفصیلات سامنے آ گئیں۔
پی ایم ڈی سی نے میڈیکل امتحانات میں پاسنگ مارکس اورحاضری کی شرح پھرتبدیل کرنےکافیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ( پی ایم ڈی سی) نےمیڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں پاسنگ مارکس 65 فیصد،جبکہ حاضری 85 فیصد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق65فیصدپاسنگ مارکس اور85فیصدحاضری تمام میڈیکل کی کلاسزکےطلبا و طالبات پرلاگوہوگی۔
واضح رہے کہ پی ایم ڈی سی نےکچھ عرصہ قبل پاسنگ مارکس70 اور حاضری 90 فیصدکی تھی۔یوں ڈاکٹر بننے والے طلبا و طالبات کو مارکس اور حاضری میں5 فیصد کی چھوٹ مل گئی ہے، جس پر میڈیکل کے سٹوڈنٹس نے اظہارِ مسرت کیا ہے۔

Leave a reply