میکرواکنامک استحکام سےپائیدارترقی اورخوشحالی کی راہ پرگامزن ہیں،وزیراعظم

0
19

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ میکرواکنامک استحکام سےپائیدارترقی اورخوشحالی کی راہ پرگامزن ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس منعقدہواجس میں گفتگوکرتےہوئےوزیر اعظم کہناتھاکہ معیشت کی بہتری کےلئےاقدامات کررہےہیں،متحدہ عرب امارات کےصدرسےخوشگوارملاقات ہوئی،آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیربھی ملاقات میں موجودتھے،دوطرفہ تعلقات اورسرمایہ کاری کے منصوبوں پربات چیت ہوئی ،پاکستان اورسری لنکا کےمثالی تعلقات ہیں ،سری لنکانےڈینگی پرقابو پانےمیں مدد کی۔

اُن کامزیدکہناتھاکہ غزہ میں تعمیرنوکاکام فوری شروع ہوناچاہئے،غزہ کےحوالے سےپاکستان کاموقف دنیاکےسامنےہے،غزہ میں 50ہزار سے زائد افراد شہید کئےجاچکےہیں،نسل کشی کی اس سےبڑی مثال دنیامیں نہیں ملتی۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ ایم ڈی آئی ایم ایف نےپاکستان کےاقدامات کی تعریف کی،آئی ایم ایف کی جاری حمایت کوسراہتےہیں،ایم ڈی آئی ایم ایف نےکہاکہ آپ پلان لائیں میں تیارہوں،ایم ڈی آئی ایم ایف کےتعریفی کلمات حوصلہ افزاہیں۔شرح نمومیں بہتری کےلئےمزیدکام کرناہے،معاشی ترقی کی رفتاربڑھانےکیلئےبہترین اقدامات کررہےہیں۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےوزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ سعودی عرب پاکستان کابہترین دوست اور بااعتماد ساتھی ہے،پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری کی حمایت کرتارہےگا،سعودی عرب کی سالمیت پر پاکستان کبھی آنچ نہیں آنے دے گا،سمندرپارپاکستانیوں کی طرف سےترسیلات زرمیں ریکارڈاضافہ کیاگیا ،اوورسیزپاکستانیوں کوسہولتیں دینےکیلئےاقدامات کررہےہیں،سرمایہ کاروں کوپاکستان آنے اور مزید تجاویزکی دعوت دی ہے،قرضوں سےجان چھوٹےگی ملک اپنےپاؤں پرکھڑاہوگا،میکرواکنامک استحکام سےپائیدارترقی اورخوشحالی کی راہ پرگامزن ہیں۔ڈیوٹی اسٹرکچر،توانائی لاگت کم ہونےسےملازمت اور گروتھ بڑھےگی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ خدشہ ختم ہوگیا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی پر آئی ایم ایف نہیں مانے گا، آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان بجلی کی قیمتوں میں کمی کا پلان لے کر آئے ضرور غور کیا جائے گا۔

Leave a reply