میں بھاگنےوالی عورت نہیں،ڈی چوک پررات ساڑھے12بجےتک اکیلی رہی، بشریٰ بی بی
بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ نےکہاہےکہ میں بھاگنےوالی عورت نہیں،ڈی چوک پررات ساڑھے12بجےتک اکیلی اپنی گاڑی میں تھی۔
26نومبرکواسلام آبادمیں احتجاج کےدوران شہیدہونےوالےتاج الدین کےگھربانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی گئیں ،جہاں پرانہوں نےورثا سے تعزیت کی اور انہیں ایک کروڑ کا چیک دیا جب کہ بشریٰ بی بی نے زاہد آباد میں شہید تاج الدین کے نام سےگرلز ہائی سکول بنانےکا بھی اعلان کیا۔
اس موقع پرگفتگوکرتےہوئےبشریٰ بی بی کاکہناتھاکہ مجھےڈی چوک میں اکیلاچھوڑدیاگیا،سمجھ نہیں آرہاتھالوگ جھوٹ کیوں بول رہےتھے،بانی کے لئےنکلنےوالوں کوکبھی اکیلانہیں چھوڑسکتی تھی،میں بھاگنےوالی عورت نہیں،کسی کونہیں پتہ تھامیری گاڑی کونسی ہے،ڈی چوک پررات ساڑھے12بجےتک اپنی گاڑی میں اکیلی تھی۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ وہ ڈی چوک زبردستی خالی کرارہےتھے،میں نےسب کو کہا تھا مجھےاکیلانہیں چھوڑنا،میں نےصرف آپ کوبتاناہےمیں وہاں اکیلی تھی،مجھےسب نےچھوڑدیاتھابہت سےلوگ گواہ ہیں،جولوگ روڈخالی کرارہےتھےوہ بھی گواہ ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔