پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ صباقمرنےسموگ کےحوالےسےاہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’ڈئیر لاہور میں سانس لینا چاہتی ہوں۔
پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ صباقمرنےفوٹواینڈویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنےآفیشل اکاؤنٹ پرسموگ کےحوالےسےایک پیغام لکھاجس میں انہوں نےاپنےلاہورشہرکےمداحوں کواپنی طرف متوجہ کرتےہوئےلکھاکہ ’ڈئیر لاہور میں سانس لینا چاہتی ہوں، سموگ بہت زیادہ اور دم گھٹنے والا ہے میں ہر سانس میں اسے محسوس کر سکتی ہوں، ہم میں سے جو لوگ استھما کا شکار ہیں ان کیلئے یہ نہ صرف غیر آرام دہ ہے بلکہ زندہ رہنے کیلئے جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے، براہ کرم آسمان صاف کریں اور جلد اپنی اصلی حالت میں واپس آجائیں‘۔
صباقمرکاپیغام سوشل میڈیاپرجنگل کی آگ کی طرح پھیل گیاجس کےبعدصارفین اداکارہ کےپیغام پرردعمل دینےلگے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اداکارہ کی بات سے اتفاق کرتے ہیں اور واقعی لاہور کی فضا میں سانس لینا دشوار ہوتا جارہا ہے۔ صارفین نے حکومت سے بھی سموگ کنٹرول کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مجھےشرمندگی ہے،کامیڈی نائٹس ود کپل میں کام کیا ،نسیم وکی
دسمبر 21, 2024ندایاسرنےشوہریاسرنوازکودوسری شادی کیلئےبڑی شرط عائدکردی
دسمبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔