نئی انڈسٹریل پالیسی میں مینوفیکچرنگ سیکٹرکیلئےسپرٹیکس کی شرح میں کمی کا فیصلہ

حکومت نےنئی انڈسٹریل پالیسی میں مینوفیکچرنگ سیکٹرکیلئےسپرٹیکس کی شرح میں کمی کافیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف کےاسٹرکچرل بینچ مارک کےمطابق آئندہ بجٹ کی تیاری شروع کردی گئی، آئندہ بجٹ میں سپرٹیکس کی شرح میں کمی پربھی غورہوگا، سپرٹیکس لاگوکرنےکی حدبڑھانےپربھی غور شروع ہوگیا،معاشی گروتھ اورسرمایہ کاری کےفروغ کوترجیحات میں شامل کرلیاگیا،بجٹ میں بےروزگاری اورغربت میں کمی کیلئےاقدامات پرورکنگ ہوگی۔
ذرائع کاکہناہےکہ آئندہ بجٹ میں بجلی کےریٹ میں کمی کےلئے بھی ورکنگ ہوگی،بجٹ میں ٹیکس ریلیف ،ٹیکس اقدامات اورپالیسی ریٹ میں کمی پرغور ہوگا،بجٹ میں آئی ایم ایف سےقرض پروگرام میں ریلیف کیلئےورکنگ ہورہی ہے،حکومت آئی ایم ایف پروگرام کےاسٹرکچرل میں تبدیلیاں کرنےکی درخواست کریگی۔
ذرائع کابتاناہےکہ آئی ایم ایف مشاورت سےپرائمری بیلنس اورصوبائی بجٹ سرپلس میں ریلیف کی تیاری کرےگا،وزیراعظم نےہدایت کی ہےکہ بزنس کمیونٹی کیساتھ مکمل تعاون کیاجائے،نئی انڈسٹریل پالیسی میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کیلئے سپرٹیکس کی شرح میں کمی کافیصلہ کیاگیا،سپرٹیکس کےاسٹرکچرل میں ریفارمز کے تحت4برسوں میں سپرٹیکس شرح کم ہوکر5فیصدکی جائےگی،پرائمری بیلنس سرپلس ہونے پرپانچویں سال سپرٹیکس ختم کردیاجائےگا۔















