نئی سولر ٹیکنالوجی سسٹم کے حوالے سے اہم پیشرفت

0
33

سورج کی روشنی اکٹھی کرنیوالے سسٹم کے حوالے سے اہم پیشرفت۔ماہرین نئی سولر ٹیکنالوجی کی تیاری میں مصروف، جو سورج سے روشنی اکٹھا کرنے کی جدید صلاحیت رکھتی ہو گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے روشنی اکٹھا کرنے کے ایک نئے قسم کے نظام کو دریافت کیا ہے، جو ماضی کے طریقوں سے مختلف ہے اوراس ٹیکنالوجی کے مسائل کو حل کرنے میں مددگار ہے۔
سائنسدانوں نے اس سسٹم کو UPRB کا نام دیا ہے، جو چار طول موج کی روشنیوں سے مطابقت رکھتا ہے اور الٹرا وائلٹ، سرخ، جامنی اور نیلے رنگ کو جذب کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔سولر سیلز کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ پائیدار اور متعدد نئے طریقوں سے توانائی اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،مگر اس میں سب سے بنیادی بات روشنی کا اس رنگ میں ہونا ضروری ہے، جس کو سولر سیلز بہتر طریقے سے جذب کر سکیں، ساتھ ہی ان سولر سیلز کو مناسب روشنی کی توانائی جذب کرنے کیلئے نسبتاً اتنا ہی بڑے ہونے کی ضرورت بھی ہوتی ہے، تاہم سائنسدان پُر امید ہیں کہ وہ جلد ایک ایسا سولر سیل بنا لیں گے، جو پینکرومیٹک ہوں گے، یعنی وہ قابلِ دید روشنی کو مکمل طور پر جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے، ان سولر سیلز کا سائز بھی کم ہو گا اور ان کا وزن بھی ہلکا ہو گا۔

Leave a reply