
نئےچیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زندگی اورکیرئیرپرایک نظر،سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی 23 جنوری 1965کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پیدا ہوئے۔
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے ابتدائی تعلیم ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی، گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن جبکہ پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم اے معاشیات کی ڈگری حاصل کی۔کامن ویلتھ اسکالرشپ پر جیسس کالج کیمبرج یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری بھی حاصل کی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کےکیرئیرپرنظر:
جسٹس یحییٰ آفریدی نے 1990 میں ہائیکورٹ کے وکیل کی حیثیت سے پریکٹس شروع کی اور 2004 میں سپریم کورٹ کے وکیل کے طور پر وکالت کا آغاز کیا۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے خیبر پختونخوا کے لیے بطور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی خدمات بھی سر انجام دیں۔
2010 میں پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے، انہیں 15 مارچ 2012 کو مستقل جج مقرر کر دیا گیا۔ 30 دسمبر 2016 کو جسٹس یحییٰ آفریدی نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف اٹھایا۔28 جون 2018 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج مقرر ہوئے۔
کراچی ایئرپورٹ کی توسیع کامنصوبہ، 100 ارب روپے مختص
مارچ 11, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ایشیاکپ:بنگلہ دیش نےہانگ کانگ کو7وکٹوں سےہرادیا
ستمبر 12, 2025 -
شہریار نے حبا کو ریٹنگ کوئین کہہ دیا
جولائی 3, 2024 -
سوات موٹروے پر المناک حادثہ :15افرادجاں بحق،8زخمی
اکتوبر 16, 2025
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














