نئے آئی فونز کب متعارف کروائے جائیں گے؟ایپل فونز میں کیا کچھ نیا ہوگا؟

0
3

ایپل کے صارفین کیلئے اہم خبر، نئے آئی فونز کب متعارف کروائے جائیں گے؟امسال آئی فونز میں کیا کچھ نیا ہوگا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں۔
یوں تودنیا بھر میں متعدد کمپنیاں سمارٹ فونز تیار کرتی ہیں، مگر ایپل کے آئی فونز کو سب سے زیادہ خاص سمجھا جاتا ہے،یہی وجہ ہے کہ ہر سال دنیا بھر میں افراد نئے آئی فونز کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔اس سال آئی فون 17 سیریز کو متعارف کروایا جائے گا اور اب اس کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی ہے۔
بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کے نئے آئی فونز 9 یا 10 ستمبر کو ایک ایونٹ کے دوران متعارف کروائے جائیں گے۔ذہن نشین رہے کہ ایپل کی جانب سے عموماً ستمبر کے کسی منگل یا بدھ کو نئے آئی فونز پیش کیے جاتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آئی فون 17 سیریز 7 ماڈلز پر مشتمل ہوگی، جس میں آئی فون 17، آئی فون 17 ائیر، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس شامل ہیں۔آئی فون 17 سیریز کے بیک پر کیمرا ڈیزائن کو نمایاں حد تک تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔
آئی فون 17 سیریز میں بیک پر سکوائر کیمرا سیٹ اپ کو ختم کر دیا جائے گا اور اس کی جگہ نیا ڈیزائن اپنایا جائے گا۔درحقیقت آئی فونز کا بیک کیمرا ڈیزائن کافی حد تک گوگل پکسل فونز کے پل (pill) کیمرا بار جیسا ہو جائے گا،اسی طرح فرنٹ کیمرے کے ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن میں بھی تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں گی، جبکہ زیادہ فاسٹ میگ سیف چارجنگ اور اے 19 چپس بھی فونز کا حصہ بنائی جائیں گی۔
آئی فون 17 ائیر اس کمپنی کا سب سے پتلا سمارٹ فون ہوگا، جو آئی فون 16 پلس کی جگہ لے گا۔اس فون کے بیک پر ایک ہی کیمرا ہوگا، جو ممکنہ طور پر 48 میگا پکسل کا ہوگا۔درحقیقت اس فون کا ڈیزائن ہی اسے صارفین کیلئے زیادہ پرکشش بنائے گا، ورنہ فیچرز کے لحاظ سے یہ سٹینڈرڈ ماڈل سے زیادہ خاص نہیں ہوگا۔

Leave a reply