نئے سکولوں کی رجسٹریشن کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

0
37

محکمہ تعلیم کی طرف سے خوشخبری ۔ نئے سکولوں کی رجسٹریشن کیلئے ضابطہ اخلاق جاری۔

حکومت سندھ نے صوبے بھر میں نئے سکولز کی رجسٹریشن کیلئے نیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔ ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ انسٹیٹیوشنز سندھ کی طرف سے جاری کیے گئے ضابطہ اخلاق کے تحت صوبے اور شہر کے مضافاتی علاقوں میں قائم سکول کیلئے 200 گز پلاٹ کی شرط رکھ دی گئی۔

اسی طرح شہر کے پوش علاقوں کیلئے 400 گز پلاٹ کی شرط کے ساتھ سکول کی عمارت میں 10 کمرے اور آر سی سی بلڈنگ ہونا لازمی قرار دیدیا گیا۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق او لیول اور اے لیول کے سکولوں کے قیام کیلئے کم از کم 400 گز کا پلاٹ لازمی قرار دیا گیا ہے،جبکہ شہر کے پوش علاقوں میں او لیول اور اے لیول سکول کیلئے 600 گز پلاٹ لازمی قرار دیا گیا ہے،نیز ان سکولز کی عمارتوں میں کم از کم 15 کمرے ہونا لازمی ہیں۔

اسی طرح رجسٹریشن کیلئےہاؤس بلڈنگ کا منظور شدہ نقشہ آلات سے لیس سائنس لیب لازمی قرار دی گئی ہے۔

Leave a reply