نئے ٹیکس قوانین پر تاجروں کا احتجاج: ملک بھر میں ہڑتال، کاروباری مراکز بند

0
8

ایف بی آر کے نئے ٹیکس قوانین کے خلاف تاجروں کی ملک بھرمیں ہڑتال ،کاروباری مراکز بندرہے۔
ایف بی آر کے حالیہ ٹیکس قوانین کے خلاف ملک بھر میں تاجروں کی جانب سے ہڑتال کی جا رہی ہے، جس کے باعث متعدد شہروں میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں۔کراچی، لاہور اور حیدرآباد سمیت کئی بڑے شہروں میں مارکیٹیں بند ہیں۔
کراچی میں بولٹن مارکیٹ، الیکٹرانکس مارکیٹ اور دیگر چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند رہیں۔حیدرآباد میں بھی تاجروں نے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی، جہاں کلاتھ مارکیٹ، اناج منڈی، لوہا مارکیٹ، شاہی بازار، الیکٹرونکس اور موبائل مارکیٹ مکمل طور پر بند ہیں۔
لاہور میں چیمبر آف کامرس کی اپیل پر تاجر برادری نے ہڑتال کرتے ہوئے مال روڈ اور اطراف کی تمام مارکیٹوں کو بند رکھا۔بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ اور لوہا مارکیٹ بھی بند ہیں، جبکہ صدر ریڈی میڈ گارمنٹس ایسوسی ایشن نے آج تمام مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کیا۔

Leave a reply