نائجیریا:سکول کی عمارت گرگئی،حادثےمیں22طلبہ ہلاک

0
83

نائجیریامیں سکول کی عمارت گرنےسےامتحان دینےوالے22طلبہ ہلاک جبکہ متعددزخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق سکول کی عمارت گرنےکاواقعہ نائجیریاکی ریاست پلاٹومیں پیش آیاحادثہ جمعہ کی صبح سکول اوقات میں پیش آیا،حادثےکےباعث 22طلبہ ہلاک ہوگئےاورسوسےزیادہ طلبہ زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق حادثےکےوقت سکول کی عمارت میں تقریباً ایک ہزار طلبہ موجود تھے۔ عمارت گرنے کے بعد 154 طلبہ ملبے تلے دب گئے جن میں سے 132 طلبہ کو ملبے سے نکالا گیا، ریسکیو حکام نے 22 طلبہ کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ریسکیوحکام کےمطابق سکول کی عمارت 2منزلہ تھی اورعمارت گرنےکی وجہ کاتاحال معلوم نہیں ہوسکا۔
حکام کے مطابق عمارت گرنے سے 130 طلبہ زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Leave a reply