نااہلی کیس:سپریم کورٹ میں پشاورہائیکورٹ فیصلےکیخلاف اپیل کی جلدسماعت کی درخواست دائر

0
6

عمرایوب اورشبلی فراز کی جانب سے نااہلی کیس میں سپریم کورٹ میں پشاورہائیکورٹ فیصلےکیخلاف اپیل کی جلدسماعت کی درخواست دائر کردی گئی۔
عمرایوب اورشبلی فرازکی جانب سےفیصلےکیخلاف اپیل کی جلدسماعت کیلئےدرخواست بیرسٹر گوہر نےدائرکی۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ الیکشن کمیشن نےسینیٹ اورقومی اسمبلی کی خالی سیٹوں پرضمنی الیکشن شیڈول جاری کیا،شبلی فرازکی خالی سیٹ پر30اکتوبرکوپولنگ کاشیڈول دیاگیاہے،عمرایوب کی قومی اسمبلی کی خالی سیٹ پر23نومبرکاپولنگ شیڈول دیاگیا،ہائیکورٹ نےالیکشن کمیشن نااہلی فیصلے کیخلاف درخواست کوغیر معینہ مدت تک ملتوی کیا۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ ہائیکورٹ فیصلےکیخلاف اپیل کو 13اکتوبر کے عدالتی ہفتےمیں سماعت کیلئےمقررکیاجائے۔

Leave a reply