نابینا افراد نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے اب قدرتی مناظر اور سورج گرہن کو محسوس کر سکیں گے،،سائنسدانوں نے آسمان پر تبدیل ہوتی ہوئی روشنی کو آواز کا روپ دینے والا آلہ تیار کرلیا ۔
آسمان ہر ایک کی ملکیت ہے اور اگر سورج گرہن کے مشاہدے کا موقع باقی دنیا کے لیے دستیاب ہے تو اسے نابینا افراد کے لیے بھی دستیاب ہونا چاہیے۔ نابینا طالب علم گرہن کو، ستاروں کو سننے کے قابل ہو سکیں ۔
آٹھ اپریل کو نارتھ امریکہ میں مکمل سورج گرہن ہو گا اور چاند سورج کی روشنی کو زمین پر پہنچنے سے چند منٹ کے لیے بلاک کر دے گا۔ امریکہ بھر میں لوگ آسمان پر اس غیر معمولی منظر کو دیکھیں گے، اور بصارت سے محروم افراد کو یہ قدرتی منظر سننے اور محسوس کرنے کے لئے نئی ٹیکنالوجی پر مبنی آلات دستیاب ہوں گے۔
پورٹوریکو سے تعلق رکھنے والی ایک نابینا ماہر فلکیات وانڈے ڈیاز مرسڈ نے ہارورڈ کی ماہر فلکیات ایلیسن بیریلا کے ساتھ مل کر آسمان پر تبدیل ہوتی ہوئی روشنی کو آواز کا روپ دینے والا ایک آلہ تیار کیا ہے جسے ساؤنڈ لائٹ باکس کا نام دیا گیا ہے،اس باکس کے ذریعےنابینا افراد سورج گرہن کے قدرتی منظر کو موسیقی کی دھنوں کی صورت میں سن کر محسوس کر سکیں گے۔
یہ آلہ جسےساؤنڈ لائٹ باکس کہا جاتا ہے سورج کی تبدیل ہوتی ہوئی روشنی کو موسیقی کی مختلف دھنوں میں تبدیل کرے گا۔ جب سورج روشن ہو گا تو بانسری کی دھن اونچی آواز میں سنائی دے گی ۔ جب چاند سورج کی روشنی کو زمین پر پہنچنے سے روکنا شروع کرے گا تو درمیانی سطح کی بانسری کی آواز سنائی دے گی ۔ جب تاریکی چھا جائےگی تو موسیقی دھیمی آواز میں کلک کلک میں بدل جائے گی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاکستانی کرکٹ کے میدان میں بڑی خوشخبر
فروری 28, 2024 -
پاکستان والی بال ٹیم کا اعلان کردیا گیا
مئی 8, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔