ناران: جھیل سیف الملوک میں پھنسے 150 سیاحوں کو ریسکیو کر لیاگیا

0
2

جھیل سیف الملوک روڈ بند ہونے سے پھنسے 150 سیاحوں کو ریسکیو کر لیاگیا۔
ذرائع کے مطابق وادی ٔناران میں واقع سیف الملوک جھیل روڈ پر گزشتہ دنوں شدید بارشوں کی وجہ سے ایک برفانی تودہ گر گیا تھا، جس کے باعث 150 کے قریب سیاح اور 25سے زیادہ گاڑیاں پھنس گئی تھیں۔
محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے مطابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ہدایت کے مطابق سڑک کو کلیئر کر دیا گیا ہے، نیزسڑک کلیئر ہونے کے بعد سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply