
ناسا کا خلا میں انسانی فضلات کو ری سائیکل کرنے کا منصوبہ،خلا میں انسانی فضلات کو کیسے ری سائیکل کیا جائے؟ غیر معمولی مسئلے کا حل پیش کرنیوالے سائنسدان کو بڑا انعام دیا جائے گا۔
امریکی خلائی تحقیقاتی ادارہ ناسا کسی بھی ایسے شخص کو 30 لاکھ ڈالر کا انعام دے گا، جو اس غیر معمولی مسئلے کو حل کرنے کیلئے بہترین تجویز دے گا ۔ناسا کا لونا ری سائیکل چیلنج ماہرین سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ چاند پر اور لمبی دوری کی خلائی پروازوں کے دوران خلابازوں کے فضلات کو ری سائیکل کرنے کے تکنیکی ذرائع تجویز کریں۔
اس وقت اپالو مشن کے خلابازوں کے چاند پر انسانی فضلے کے 96 تھیلے موجود ہیں، جو انہوں نے چاند پر چھوڑے اور لونا ری سائیکل چیلنج کا مقصد خلا میں بدبودار فضلات میں اضافے کو روکنا ہے،اس کیلئےمنتخب ٹیکنالوجی کو مستقبل کے خلائی مشین بشمول چاند پر جانیوالے منصوبوں میں استعمال کیا جائے گا۔
ناسا نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ ہم پائیدار خلائی تحقیق کیلئے پرعزم ہیں، ہم اس بات پر غور کررہے ہیں کہ کس طرح ٹھوس فضلہ کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے،نیز خلائی ماحول میں فضلات کو کیسے ری سائیکل یا پراسیس کیا جا سکتا ہے۔
کھلونے کے نام پر لاکھوں کی لگژری مرسڈیزگاڑی متعارف
اکتوبر 11, 2025واٹس ایپ کا نیا فیچر سٹیٹس کوئسچن متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
اکتوبر 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف دلائل مکمل
اپریل 16, 2024 -
عاطف اسلم نے اپنا نیا روح پرور کلام ریلیز کردیا
اپریل 3, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔