نامناسب رویے اور ہتک آمیز گفتگو پر وفاقی سیکرٹری ٹیلی کام کو کمرہ عدالت سے گرفتار
راولپنڈی:(پاکستان ٹوڈے) عدالت میں غیر مناسب رویے پر وفاقی سیکرٹری ٹیلی کام کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نامناسب رویے اور ہتک آمیز گفتگو پر سول جج عادل سرور سیال برہم ہو گئے اور فیڈرل سیکرٹری کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے وفاقی سیکرٹری کو 15 روز قید اور 2 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
فیڈرل سیکرٹری ٹیلی کام محمد عمر ملک مقدمے میں بطور مدعی پیش ہوئے تھے۔
کمرہ عدالت میں دوران سماعت بدتمیزی کرنے پر عدالت نے نوٹس لیا اور ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے، وفاقی سیکرٹری کو ڈسٹرکٹ کورٹ سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ۔
پی ٹی آئی کااحتجاج روکنےکیلئےتاجروں کاعدالت سےرجوع
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اینڈرائیڈ صارفین کوخطرناک ایپس ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ
مارچ 30, 2024 -
مہنگائی سےپریشان عوام کیلئےبُری خبر،بجلی مزیدمہنگی
اکتوبر 23, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔