
پاکستان فلم انڈسٹری پراپنے منفرد انداز سے راج کرنے والے معروف اداکار رفیع خاور المعروف ”ننھا“ کو مداحوں سے بچھڑے39 برس بیت گئے۔
دو عشروں تک اپنے کرداروں سے لاکھوں چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے ممتاز کامیڈین رفیع خاور عرف ننھا نے پی ٹی وی کے معروف ڈرامے ’’ الف نون ‘‘ سے شہرت حاصل کی ۔ ننھا نے 1966ء میں فلم ’’ وطن کا سپاہی ‘‘ سےفلمی سفر شروع کیا جبکہ فلم ’’ دبئی چلو ‘‘ نے ننھا کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔
اداکار ننھا نے چار سو کے قریب فلموں میں مختلف کردار نبھائے تاہم ان کے کامیڈی کرداروں کو بہت سراہا گیا اور یہی ان کی اصل پہچان رہی جبکہ ان کی علی اعجاز کی فلمی جوڑی کو شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔
’’آخری جنگ‘‘ ننھا کی آخری فلم ثابت ہوئی اور زندگی بھر مسکراہٹیں بکھیرنے والا یہ فنکار 2 جون 1986ء کو اپنے چاہنے والوں کو رُلا گیا ۔ ننھا پاکستانی فلم نڈسٹری کا ایک معتبر نام تھا جس نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں فلمی دنیا میں ایک اہم مقام حاصل کیا جو کہ فلم بینوں کوہمیشہ یاد رہے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
آرکائیوز
تاریخ سے دریافت کریں۔
پیر | منگل | بدھ | جمعرات | جمعہ | ہفتہ | اتوار |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 |