نامور پاکستانی اداکار سنتوش کمار کو مداحوں سے بچھڑے43 برس بیت گئے

0
4

 پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار موسیٰ رضا المعروف سنتوش کمار کو مداحوں سے بچھڑے43 برس بیت گئے۔
سنتوش کمار کے نام سے پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف رومانوی ہیرو کا تعلق سید خاندان سے تھا اور ان کا اصل نام سید موسیٰ رضا تھا۔
پاکستان کی پہلی سلور جوبلی فلم ’دو آنسو‘ میں بھی سنتوش کمار نے بطور ہیرو کام کیا، پاکستان فلم انڈسٹری کو بہترین فلمیں دینے والے سنتوش کمار نے صبیحہ خانم کے ساتھ شادی کی۔
مایہ ناز فنکارسنتوش نے 11 جون 1982 کو وفات پائی۔انہیں زندگی میں متعدد بار نگار ایوارڈز جبکہ بعد ازمرگ حکومت ِپاکستان کی طرف سے ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

Leave a reply