نان فائلرز کو کوئی رشتہ نہیں دے گا،عبدالقادرپٹیل نےبھی حکومت کوطنزکردیا

0
104

پیپلزپارٹی کےرہنماعبدالقادر پٹیل نےحکومت کونان فائلرز پر تنقید کانشانہ بناتےہوئے کہاکہ نان فائلرز کو کوئی رشتہ نہیں دےگااوروہ ایک پیر کا استعمال کرکے لنگڑا کر چلیں گے۔ تاکہ دور سے پتہ چلے کہ یہ نان فائلر جا رہا ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتےہوئےپیپلزپارٹی کےرہنماعبدالقادرپٹیل نے نان فائلرزپرحکومت کوآڑے ہاتھوں لیا،وہ نان فائلرزپرمبنی میمز ایوان میں لے آئے اور پابندیوں پر طنز کے ساتھ ساتھ نت نئے حوالے بھی دیے۔
پی پی رہنماکاکہناتھاکہ بجٹ میں آرٹیکل 114 سی کے تحت کچھ لوگوں کو نااہل قرار دیا گیا ہے، یہ لوگ اپنے اکاونٹ سے ایک حد سے زیادہ پیسے نہیں نکال سکتے، یہ وہ نان فائلرز ہیں جن کے اکاونٹ منجمد کردیے جائیں گے۔
عبدالقادرپٹیل کاحکومت کوتنقیدکانشانہ بناتےہوئےکہناتھاکہ اگرآپ بجٹ میں یہ بھی شامل کردیتےکہ نان فائلرز اپنے بچوں کا ختنہ نہیں کرواسکتے،نہ ہی ان کوکوئی رشتہ دےگابلکہ وہ ایک پیرپرلنگڑاکرچلیں گےتاکہ دورسےپتاچل جائےکہ نان فائلرزآرہاہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ نان فائلرزکوسموسےکےساتھ چٹنی بھی نہیں ملےگی۔عبدالقادر پٹیل کے طنزیہ جملوں پر ایوان میں ارکان اور سپیکر مسکراتے رہے۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومتی بینچوں میں شاید یہ خوش فہمی ہے کہ پیپلز پارٹی ہر چیز کو سپورٹ کرے گی لیکن ایسا بالکل نہیں ہے، ہم کسی ایسی چیز کو سپورٹ نہیں کریں گے جو عوام اور ملک کے خلاف ہو۔اس وقت ہمیں ملک کی اور جغرافیائی صورتحال دیکھ کر بجٹ کو سمجھنا ہوگا۔

Leave a reply