ناکامی کا خوف رکھنے والا شخص کبھی کامیاب نہیں ہوپاتا : نوازشریف
پاکستان ٹوڈے : لاہورمیں قائد مسلم لیگ ن اور چیئرمین شریف میڈیکل ٹرسٹ میاں نوازشریف نے شریف میڈیکل ٹرسٹ سٹی کے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب شہبازشریف ،گورنر پنجاب،اساتذہ اورینگ ڈاکٹرز کو سلام پیش کرتا ہوں، آج اس پروقار تقریب میں شرکت پر دلی خوشی محسوس ہورہی ہے، میں اساتذہ کرام کو بھی مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں، اساتذہ کی محنت نے تمام طلبا کو اس مقام پر پہنچایا ہے۔
میاں نوازشریف نے کہاکہ طلبا کے والدین ان کی اس کامیابی میں برابر کے شریک ہیں، شریف میڈیکل کالج برسوں پہلے لگایا گیا پودا آج ایک تناور درخت بن چکا ہے، شریف میڈیکل کالج میں داخلے کیلئے 100فیصد میرٹ کی شرط ہے شریف میڈیکل کالج میں سفارش نہیں میرٹ کلچر کو پروان چڑھایا گیا ہے۔
طلبا ملک کا مستقبل اور قوم کا سرمایہ ہیں، آپ نے پاکستان کی خدمت کرنی ہے،آپ نے کبھی مشکلات سے گھبرانا نہیں ، ستارے ہمیشہ اندھیرے میں زیادہ چمکتے ہیں، آپ مریضوں کا علاج کرتے ہوئے خود کو رحم دل بنائیں
ہمارے والد کا لگایا ہوا پودا آج درخت بن چکا ہے : شہبازشریف
سابق وزیراعظم میاں شہبازشریف نے کہا کہ چیئرمین شریف میڈیکل ٹرسٹ نوازشریف صاحب اورنامزد وزیراعلیٰ مریم نواز صاحبہ کوسلام پیش کرتا ہوں، ہمارے والد محترم میاں محمد شریف نے یہ پودا لگایا جو آج درخت بن چکا ہے۔ آج یہاں ہزاروں طلبا خدمت کےحصول کیلئے محنت کررہے ہیں، آپ کا پیشہ مسیحائی ہے،عملی میدان میں جاکر دکھی انسانیت کی خدمت کرنی ہے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔