اسلام آباد: پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے رہنما علی محمدخان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘اعتراض ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا 100سےزائدنشستوں پرمینڈیٹ چرایا گیایہ کوئی معمولی بات نہیں،راتوں رات نتائج تبدیل کیے گئے، قوم اس کوقبول نہیں کرے گی۔
علی محمدخان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں معاملات معمول پرنہ ہوں توصوبوں میں بھی خرابی ہوگی، اسمبلی بہت سے ایسے لوگ بیٹھےہیں۔ جوفارم47 کےمطابق جیتے ہیں، فارم45 اورفارم47 کےمطابق الیکشن جیتنےوالوں میں فرق ہے۔
علی امین گنڈاپور کے بیان پر رہنما سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ علی امین گنڈاپورنےجوگفتگوکی ہےاصولوں پر مبنی ہے، کسی پرایف آئی آرکٹی ہےثبوت ہیں تودرست ورنہ ختم کی جائےگی، وزیراعلیٰ کےپی نے اسی لیے کہا غلط کیس بنائےہیں تواسےختم کریں، کسی کیخلاف درست کیس ہےتوآگےبڑھایاجائے۔
علی محمدخان کا کہنا تھا، کہ غلط کیس بنےہیں توانہیں ختم ہوناچاہیے، جب غلط کیس بن رہےتھےایک افسرنےبھی مخالفت نہیں کی،ریاستی اداروں پرحملہ ریاست پرحملہ سمجھاجاتاہے۔
علی محمدخان نے سوال کیا کیامسلم لیگ ن کی قیادت کبھی تبدیل ہوئی ہے، ہماری پارٹی میں توبانی پی ٹی آئی کی جگہ بیرسٹرگوہرآگئےہیں، ہماری پارٹی میں تواسدعمرکی جگہ عمرایوب جنرل سیکریٹری بن گئے، کیان لیگ اور پیپلزپارٹی کی قیادت میں کبھی تبدیلی ہوئی ہے۔
مخصوص نشستوں سے متعلق انھوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کیلئےسنی اتحادکونسل کےپلیٹ فارم سے لڑ رہے ہیں، سیاسی جماعتوں میں بات چیت ہوتی ہے، مولانافضل الرحمان سےدھاندلی کےایشوپربات چیت ہوئی ہے، فضل الرحمان بھی سمجھتےہیں کہ فارم45،47میں دھاندلی ہوئی۔
جولوگ ووٹ کوعزت کی بات کرتےہیں انہیں اخلاقی ہمت دکھانی چاہیے اور جو لوگ آج مینڈیٹ چوری کررہےہیں کل ان کا بھی مینڈیٹ چوری ہوسکتاہے۔
آئیڈیاز 2024: جدید ترین ڈاگ روبوٹ نے سب کو حیران کر دیا
نومبر 23, 2024سندھ میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 8 دسمبر کو ہو گا
نومبر 23, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔