
طلبا و طالبات کیساتھ والدین کیلئے بڑی خوشخبری،نجی سکولوں کے طلبا سے ایڈوانس اضافی فیس نہ لینے کی ہدایت،محکمہ تعلیم سندھ نے نجی سکولوں کے طلبا و طالبات سے ایڈوانس اضافی فیس نہ لینے کی ہدایت کردی۔
ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ پرائیویٹ انسٹیٹیوشن نے تمام نجی سکولوں کو سرکولر جاری کردیا، تعلیمی سال 26- 2025 یکم اپریل 2025 سے شروع ہوگا۔
سرکولر کے مطابق والدین اور طلبا کے سہولت اور انہیں مالی مشکلات سے بچانے کیلئے میٹرک کے طلباسے ٹیوشن فیس اپریل تک کی وصول کرنے کی ہدایت کی گئی۔
سرکولر میں کہا گیا ہے کہ پرائمری سے کلاس نویں تک اور وہ طلبا جو نویں سے دسویں کلاس میں پروموٹ ہوئے ہیں، ان سے جون جولائی کی فیس اپریل اور مئی کے مہینوں میں وصول کی جاسکتی ہے۔
سرکولر میں واضح کیا گیا ہے کہ طلبا کو ہر ماہ کے الگ الگ فیس واؤچرزجاری کیے جائیں، جون کے فیس وائوچرز 30 جون ،جبکہ جولائی کے 31 جولائی تک قابل ادا ہوں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ارشدندیم نےمحنت سےدنیاکودنگ کردیا،وسیم اکرم
اگست 15, 2024 -
پنجاب میں سیلاب،پاک فوج ریسکیواورریلیف آپریشن میں مصروف
اگست 30, 2025
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔