نسٹ کے 47 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنسدانوں میں شامل

0
8

نسٹ کے 47 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنسدانوں میں شامل،نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے 47 محققین کو دنیا کے ممتاز ترین 2 فیصد سائنسدانوں میں شامل کر لیا گیا۔
نسٹ سائنسدانوں کے اس اعزاز کا اعتراف سٹینفورڈ یونیورسٹی اور ایلسیویئر کی مرتب کردہ عالمی درجہ بندی 2025 میں کیا گیا۔ یہ درجہ بندی دنیا بھر کے ایک لاکھ سے زائد محققین پر مشتمل ہے۔گزشتہ چند برسوں میں نسٹ کے سائنسدانوں کی اس درجہ بندی میں شمولیت کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
2022 میں 23، 2023 میں 31، 2024 میں 43 اور اب 2025 میں 47 محققین اس درجہ بندی میں شامل ہونے میں کامیاب ہوئے۔ ان میں سے 26 محققین ایسے ہیں جو مسلسل کئی برسوں سے اس عالمی فہرست میں جگہ بنا رہے ہیں۔یہ کامیابی نسٹ کے تحقیق کے سازگار ماحول اور مضبوط علمی ڈھانچے کی عکاس ہے۔
نسٹ اس وقت کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2025-26 کے مطابق دنیا کی 371 ویں، ایشیا کی 67 ویں اور جنوبی ایشیا کی 6 ویں بہترین درسگاہ ہے۔محققین کا انتخاب جن اصولوں پر کیا جاتا ہے ان میں تحقیقی حوالہ جات، ایچ-انڈیکس اور مختلف علمی شعبوں میں کردار جیسے عوامل شامل ہیں۔
اس سال نسٹ کے سائنسدان 10 متعلقہ اداروں سے مسلک ہیں اور 15 مختلف شعبوں کی نمائندگی کر رہے ہیں، جن میں مصنوعی ذہانت، سگنل پروسیسنگ، کیمیکل و مکینیکل انجینئرنگ، نینو ٹیکنالوجی، طبیعیات، سائبر سکیورٹی، کمپیوٹر سائنس، ریاضیات اور دیگر مضامین شامل ہیں۔

Leave a reply