نصاب ِتعلیم میں موسمیاتی تبدیلیوںسے متعلق مضامین شامل کرنے کا عندیہ

0
36

طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر،نصاب ِتعلیم میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مضامین شامل کرنے کا عندیہ، خیبرپختونخوا حکومت نے نصاب ِتعلیم میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق مضامین شامل کرنے پر غور شروع کر دیا ۔
خیبرپختونخوا انوائرنمنٹل پروٹیکشن کونسل نے تجاویز کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ سیکرٹری محکمہ موسمیات، جنگلات، ماحولیات اور جنگلی حیات کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔چیئرمین خیبر پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ، ڈائریکٹر کریکولم، ڈائریکٹر محکمہ اعلیٰ تعلیم کمیٹی کے ممبران ہوں گے،ڈائریکٹر ابتدائی و ثانوی تعلیم، چیئرمین شعبہ ماحولیاتی سائنسز پشاور یونیورسٹی و دیگر کمیٹی کے ممبران نامزد کئے گئے ہیں۔
ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق مضامین کیلئے نامزد کمیٹی میں نجی سکولوں کے نمائندے بھی ممبران ہوں گے۔
ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق شعور اور آگہی وقت کی ضرورت ہے،نصاب ِتعلیم میں موسمیاتی تبدیلیوںسے متعلق مضامین شامل ہونے سے طلبا میں اس حوالے سے شعور بیدار کیا جا سکے گا۔

Leave a reply