نصرت بھٹوآمریت اورجبرکیخلاف مزاحمت کی علامت ہیں،بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکہاہےکہ نصرت بھٹوآمریت اورجبرکےخلاف مزاحمت کی علامت ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کامادرِ جمہوریت نصرت بھٹو کی برسی پر اپنےپیغام میں کہناتھاکہ نصرت بھٹو کو ان کی 13ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتےہیں،نصرت بھٹو کی جمہوریت، انصاف اور مساوات کی جدوجہد میں خدمات غیر معمولی اور قربانیاں بے مثال ہیں،نصرت بھٹو کی جمہوریت کے کاز سے بے لوث وابستگی پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں،نصرت بھٹوجمہوریت کے لیے سب کچھ قربان کرنے کی علامت ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کامزیدکہناتھاکہ نصرت بھٹو کا مسلسل چیلنجز کے باوجود عزم و ہمت ان کی غیر معمولی میراث کا ثبوت ہے،مادرِ جمہوریت نصرت بھٹو کا اثر سیاست سے کہیں آگے ہے،وہ آمریت اور جبر کے خلاف مزاحمت کی علامت ہیں،مادرِ جمہوریت نے اپنی قیادت کے ذریعے پاکستان کو ایک تاریک ترین دور سے باہر نکالا،نصرت بھٹوکا کردار تمام جمہوریت پسندوں کے لیے ایک مستقل تحریک کا ذریعہ ہے۔
اُن کاکہناتھاکہ نصرت بھٹو کے تذکرے کے بغیر پاکستان کی سیاسی جدوجہد کی تاریخ نامکمل رہے گی، نصرت بھٹو کی جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیےانتھک جستجو مشعلِ راہ ہے،اُن کی جدوجہد پیپلز پارٹی کے ترقی پسند اور جامع پاکستان کے مشن کو مسلسل رہنمائی فراہم کرتی ہے،پیپلز پارٹی اُن اصولوں کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کرتی ہے جن کے لیے مادرِ جمہوریت نے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی۔مادرِ جمہوریت کی یاد پارٹی اور قوم دونوں کے لیے امید، قوت اور رہنمائی کی علامت بنی رہے گی۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سوشل میڈیا پرسجل علی کو اپنی تعریف کرنا مہنگی پڑگئی۔
مارچ 1, 2024 -
اب ڈاکو قومی دھارے میں شامل ہوں گے؟نیا انکشاف
جون 25, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔