نوازشریف کا لندن، امریکہ اور یورپ کےدورےکاشیڈول طےہوگیا۔رواں ہفتےہی دورےپرروانہ ہونگے۔
مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف 25 اکتوبر کو لاہور سے پانچ ممالک کے دورے کےلئے روانہ ہوں گے، مریم نواز کا نوازشریف کے ہمراہ لندن اور یورپ کے دوروں کا شیڈول طے ہوگیا۔ نوازشریف دبئی، امریکہ، لندن اور یورپ کےلئے روانہ ہوں گے، نوازشریف 25 اکتوبر کو لاہور سے دبئی کےلئے روانہ ہوں گے۔ دبئی میں ایک روز قیام ہوگا جہاں سے وہ لندن جائیں گے۔
29 اکتوبر کو لندن سے نوازشریف امریکہ جائیں گے، سابق وزیراعظم امریکہ میں 4 روز قیام کے بعد واپس لندن پہنچیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نومبر کے پہلے ہفتے لندن جائیں گی، چند روز قیام کے بعدصدرمسلم لیگ (ن) نوازشریف اور مریم نوازدونوں یورپ کے مختلف ممالک کے دورے کریں گے۔ نوازشریف دوروں کے موقعوں پر اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ نوازشریف نے لندن میں اپنے چیک اپ کےلئے جانا تھا،آئینی ترامیم کے باعث انہوں نے اپنا دورہ پہلے ملتوی کیا تھا، اب وہ لندن میں اپنا چیک اپ کروائیں گے کچھ اہم سیاسی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
لاہور بار کے وکلاء نے ہائیکورٹ تک ریلی نکالی
مئی 8, 2024 -
وزیر اعلیٰ کا ملتان میں عمارت گرنے پر دکھ کا اظہار
مارچ 12, 2024 -
صدرمملکت نےگولڈمیڈلسٹ ارشدندیم کوہلال امتیاز سے نواز دیا
اگست 29, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔