نوازشریف کافیض حمیدبارےپارٹی رہنماؤں کوبڑاحکم

0
77

نوازشریف نےلیفٹیننٹ جنرل(ر)فیض حمیدکیس اوران سےمتعلق معاملات پرپارٹی رہنماؤں کوکسی بھی قسم کےبیانات دینےسےمتعلق انتہائی احتیاط برتنےکاحکم دےدیا۔
لاہورمیں مسلم لیگ ن کےصدرمیاں نوازشریف کی زیرصدارت  اعلیٰ سطحی اجلاس منعقدہوا۔
ذرائع کےمطابق اجلاس میں زیادہ وقت جنرل(ر) فیض کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والے حالات موضوع بحث رہے،اجلاس میں جنرل (ر)فیض کی گرفتاری کے بعد حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے اوپر آنے والے دباو پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اجلاس میں ججوں کی ملازمت مدت بڑھانے کے حوالے سے مجوزہ آئینی ترمیم پر بھی آئینی و قانونی ٹیم کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں امن و امان کے قیام کے لئے اسلام آباد اور پنجاب میں جلسے جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی لگانے کی تجویز پر غورکیاگیا۔
ذرائع کےمطابق اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے سیاسی و عدلیہ کے بحران کے خاتمے کےلئے پارلیمنٹ کے کردار پر بریف کیا،وزیراعظم نے اجلاس کو حکومت کے اتحادیوں سے رابطوں بارے آگاہ کیا،وزیراعظم نے اجلاس کو بلوچستان میں قیام امن اور وہاں پر جاری مظاہروں کے حوالے سے بریف کیا۔
ذرائع کےمطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ملکی معیشت آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات پرتازہ صورتحال بارے بتایا،حکومت نے آنے والے دنوں میں سیاسی میدان میں اپوزیشن کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے بھی حکمت عملی طےکرلی، حکومت نےملک میں امن امان خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نپٹنےکا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید کیس اور ان سے متعلق معاملات پر پارٹی رہنمائوں کو کسی بھی قسم کے بیانات دینے سے متعلق انتہائی احتیاط برتنے کا حکم دیا۔نوازشریف نےہدایت کی کہ تمام پارٹی رہنما جذباتی بیانات دینے سے گریز کریں۔
اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق ، حمزہ شہباز ،رانا ثنا اللہ سلمان شہباز شریک ہوئے،اجلاس میں احسن اقبال، عطا تارڑ، سردار اویس احمد خان لغاری ،خواجہ ایم آصف اورراشد محمود لنگڑ یال کی بھی اجلاس میں شرکت، بلال اظہر کیانی،پرویز رشید ،مریم اورنگزیب، علی پرویز ملک بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

Leave a reply